• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ون اور پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی بولرز اور آل راؤنڈرز کی فہرست میں پاکستان کاکوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے،

افغانستان کے راشد خان بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ افغانستان ہی کےمجیب الرحمٰن دوسرے، انگلینڈ کے عادل راشد تیسرے نمبر پر ہیں۔

نئی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلیا کا دوسرا اور بھارت کا تیسرا نمبر ہے، پاکستان رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پر ہے۔

بلے بازوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نمبر ون ، پاکستان کے بابراعظم دوسرے اور بھارت کے لوکیش تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سال 2020ء میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹسمین محمد حفیظ بلے بازوں کی نئی رینکنگ میں 33ویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین