• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کو دھمکی دینے کے کیس میں نوجوان گیت نگار گرفتار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو دھمکی دینے کے کیس میں منگل کو ممبئی پولیس نے ایک 24 سالہ گیت نگار کو کرناٹک سے حراست میں لیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس نے سلمان خان کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجے اور لارنس بشنوئی کا نام استعمال کرکے پانچ کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

ابھرتے ہوئے گیت نگار کا نام سہیل پاشا ہے اور جنوبی بھارتی ریاست کرناٹکا کے علاقے رائچور سے تعلق رکھتا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ چاہتا تھا کہ اسکا لکھا ہوا گیت مشہور ہو تو اس نے اس مقصد کےلیے یہ طریقہ استعمال کیا۔

اس سے قبل 7 نومبر کو ممبئی کے ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ ہیلپ لائن پر کئی پیغامات موصول ہوئے تھے جن میں کہا گیا تھا کہ پیغامات بھیجنے والا بشنوئی گینگ کا رکن  ہے اور سلمان خان نے اگر پانچ کروڑ روپے نہ دیے تو انھیں قتل کر دیا جائے گا، میسیج میں خبردار کیا گیا تھا کہ میں سکندر ہوں کے گیت نگار کو بھی قتل کر دیا جائے گا۔

جس کے بعد ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے موبائل نمبر کا پتہ چلا کر ملزم کو ڈھونڈ نکالا اور اب اسے مزید تفتیش کےلیے ورلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید