کراچی میں قائداعظم ڈے کے موقع پر دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا، بھارت سے فنڈنگ لینے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس حوالے سے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کمیاڑی فدا حسین نے بتایا کہ شہرِ قائد میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی فنڈنگ سے چلنے والے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایس ایس پی کمیاڑی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں سے کلاشنکوف، 6 کلو بارودی مواد، دستی بم برآمد ہوئے۔
فدا حسین نے یہ بھی بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں میں محمد بچل اور سہیل احمد بھٹو شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد بچل نے 19 جون کو گھوٹکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر دستی بم پھینکا، جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد سہیل احمد نے 19 جون کو لاڑکانہ میں اسکول پر دستی بم حملہ کیا۔