• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اور امام الحق نے ٹینس بال سے پریکٹس شروع کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ میں کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے فریکچر کے بارہ دن بعد بیٹ پکڑنا شروع کردیا۔ دونوں نے انجری کے دس روز بعد ٹینس بال سے ڈاکٹر کی نگرانی میں پریکٹس کی۔ ٹیم انتظامیہ پر امید ہے کہ دونوں دوسرے ٹیسٹ تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔ بابر اعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ کی۔ کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی پیش رفت سے مطمئن ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ وہ بتدریج مکمل فٹنس کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

تازہ ترین