• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلاحی کام چوہدری امیر کابل کاطرہ امتیاز تھا‘ راجہ پرویز اشرف

گوجر خان (نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ایم این اے نے کہا ہے کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے، تاہم بعض شخصیات کا اس دنیا سے جانا ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔ چوہدری امیر کابل میرے دیرینہ دوست اور ہر دلعزیز انسان تھے، علاقے کی تعمیرو ترقی اور فلاحی کاموں میں حصہ لینا اُن کا ایک طرہ امتیاز رہا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے سماجی سیاسی شخصیت چوہدری امیر کابل آف دھماں مرحوم کی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مرحوم کے جانے سے جو خلاء پیدا ہوا اسے پر کرنے کیلئے عرصہ درکار ہو گا۔ اس موقع پر سید مختار کاظمی، خالد قریشی، محمد عدیل بھٹی آف جھنگ موہری بھی موجود تھے۔ انہوں نے مرحوم کے لواحقین چوہدری عبدالغفور، چوہدری شبیر انور، چوہدری ناصر، چوہدری قیصر، چوہدری ثاقب اور چوہدری مظہر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کیلئے بلندی درجات کی دعاکی۔
تازہ ترین