• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ،گرانفروشی پر مزید 22افرادگرفتار

پشاور(وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے تاتارا‘ تہکال اور پلوسئی کے مختلف علاقوں میں فوڈ پوائنٹس میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 22 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے۔ گرانفروشوں میں سبزی وپھل فروش‘ دودھ و دہی فروش‘ نانبائی‘ قصائی‘ جنرل سٹور و بیکری مالکان اور دیگر شامل ہیں۔ راشننگ کنٹرولر پشاورآفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی ناقابل برداشت ہے جس کے خلاف مختلف اوقات کار میں کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں جبکہ گرانفروشی کے مرتکب افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرانفروش اپنا قبلہ درست کرلیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
تازہ ترین