مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو اُن کے والد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی طاقت قرار دے دیا گیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ملیحہ نامی صارف نے مریم نواز کی خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے چہرے پر ماسک پہنا ہوا ہے۔
مذکورہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے جو ماسک پہنا ہے اُس پر درج ہے کہ ’ووٹ کو عزت دو‘ جبکہ تصویر میں مسلم لیگ نون کی نائب صدر نظریں جھکائیں کھڑی ہیں۔
ملیحہ نامی صارف نے ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مریم نواز اپنے والد نواز شریف کی طاقت ہیں۔‘
ٹوئٹر صارف کا یہ پیغام مریم نواز کو اس قدر پسند آیا کہ وہ اُنہوں نے ملیحہ کو جواب دینے میں زیادہ دیر نہیں کی۔
مریم نواز نے ملیحہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’صرف میں نہیں بلکہ ہم سبھی لوگ نواز شریف کی طاقت ہیں۔‘
اس سے قبل مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو اپنا سرمایۂ حیات قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ مریم نواز ٹوئٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے ہر ایک چاہنے والے کو بخوبی جواب دینے میں وقت نہیں لگاتی ہیں۔