• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ گھٹیا اپوزیشن ہے، جسے راجکماری ہانک رہی ہے، فردوس عاشق


وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یہ گھٹیا اپوزیشن ہے، جسے راجکماری ہانک رہی ہے، لانگ مارچ اور استعفوں کی گیدڑ بھبکیاں دینے والوں کا ”لونگ گواچ“ چکا ہے، استعفے صرف ڈرامہ ہے، پی ڈی ایم کا ٹولا کبھی استعفے نہیں دے گا۔

فردوس عاشق اعوان نےاپنے ایک بیان میں کہاکہ ملکی دولت کو بےدردی سے لوٹنےوالوں میں لانگ مارچ کی ہمت نہیں، مولانا کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، جبکہ سندھ کا شہزداہ بےبسی اور لاچارگی کی علامت بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کنیز اول اور کنیز دوئم کی حالت قابل رحم ہے، کورونا وباء میں انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کو شرم ہے نہ حیاء، اپوزیشن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرکے کورونا وائرس کے مرض کے پھیلاؤ میں اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین