• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت قومی اداروں میں شفافیت یقینی بنائے گی،اسحاق ڈار

Govt To Ensure Transparency In All National Institutions Dar
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے گڈ گورننس کو یقینی بنایا ہے اور قومی اداروں میں شفافیت کو بھی یقینی بنائے گی۔

ریڈیو پاکستان کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں متعدد ترقیاتی اور فلاحی منصوبے شروع کئے ہیں اور قومی معیشت کو مزید مستحکم بنانے کے سلسلہ میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف نے قوم سے خطاب کیا اور اس معاملہ پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے بے جا بیانات کے باعث سابق چیف جسٹس ، جسٹس ناصر الملک سمیت سپریم کورٹ کے کئی جج صاحبان نے کمےشن کی سربراہی سے انکار کیا۔
تازہ ترین