• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم مردم شماری سے متعلق تحفظات کا اظہار کابینہ میں کرچکی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری سے متعلق تحفظات کا اظہار کابینہ اور میٹنگز میں کرچکی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مردم شماری کا اعلان عدالت کے فیصلے کے نتیجے میں ہوا ہے۔

 فواد چودھری نے کہا کہ مردم شماری کے طریقہ کار کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی ملاقات کو ایسے نہیں لیا جاسکتا سمجھنے کی ضرورت ہے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے بیان کو اپوزیشن نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، وزیراعظم نے اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے امریکا کی مثال دی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہماری سیاسی جماعتوں کا بنیادی مسئلہ جماعتوں کا پسماندہ ہونا ہے، سیاست میں امکانات ختم نہیں ہوتے مذاکرات کسی بھی وقت اور حالات میں ہوسکتے ہیں۔

تازہ ترین