• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کرسمس کا تہوار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی کمیونٹی آج کرسمس کا تہوار منارہے ہیں، کراچی کے ہوٹل میں کرسمس ٹری سجادیا گیا۔

برف سے ڈھکے مکان اور درخت، منہ میٹھا کرنے کے لیے خصوصی کرسمس کیک بھی تیار کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے گلی کوچے بھی جگمگا اٹھے، گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کی تیاریاں بھی کی گئی ہیں۔

حیدر آباد میں سانتا کلاز نے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔

صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کرسمس کے دوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔

دوسری جانب مشہور برطانوی گلوکار اور شاعر جان لینن کا کئی دہائیوں پہلے کرسمس پر لکھا گیا اداس گیت، آج کورونا کی صورتحال میں کرسمس پر مغربی دنیا کو بہت یاد آیا۔

جان لینن نے 1969 میں ویت نام جنگ کے تناظر میں کرسمس کی خوشیوں پر’ جنگ ختم ، اور کرسمس مبارک‘ لکھا تھا۔ امید ہے نیا سال خوشیوں بھرا ہوگا جس میں خوف کے سائے نہیں ہوں گے۔

آج کورونا سے متاثر دنیا کی بڑی آبادی سال 2020 کو اس امید سے الوداع کرتے ہوئے کرسمس کی مبارک دے رہی ہے کہ خدا کرے اس سال کے ساتھ ہی کورونا ختم ہو۔

تازہ ترین