• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 2افراد قتل، ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق

اسلا م آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا جبکہ دوسرا ٹریفک حادثے کی نذر ہو گیا۔ راولپنڈی میں بھی خاتون قتل ہو گئی ۔تھانہ سہالہ کے گائوں سہالہ خورد میں 21 سالہ زین عباس کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ،پولیس قتل کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔بتایا جاتا ہےکہ 2002 ء میں مقتول زین کے والد عباس نے اقسیم حیدر نامی شخص کو قتل کر دیا تھا۔تھانہ سیکرٹریٹ کے علا قے مری روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے شہری جاں بحق ہو گیا، محمد شمیم نے پولیس کو بتایا کہ بی ڈی وی 231 کے ڈرائیور ہاشم نے میرے بھائی نسیم کو ٹکر ماری جس سے وہ جاں بحق ہو گیا ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں خاتون کوقتل کردیاگیا ،پولیس کوسب انسپکٹرخضر حیات نے بتایا کہ اطلاع پا کر الحمید شادی ہال والی گلی پہنچا تو گلی میں ایک نا معلوم عورت کی نعش پڑی تھی موقع پر موجود فاطمہ بی بی نے بتایا کہ اس عورت کو کسی نا معلوم ملزم نے فلیٹ کے کمرے سے نیچے دھکا دیا جس سے یہ نیچے گرکرجاں بحق ہو گئی ۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ہوگئی ہے جوصادق آبادکی رہائشی تھی اوراس کی عمر27سال تھی ۔
تازہ ترین