• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف گجرات کو 2ایکٹ اپنانے کی منظوری ،یونیورسٹی آف سرگودہاکے پرووائس چانسلرکی نامزدگی

لاہور( نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بطور چانسلر پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے معاملات میں متعدد سمریوں کی منظوری دیتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی آف گجرات کو پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018اور پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس(ترمیم) ایکٹ 2019کو اپنانے کی منظوری دے دی۔ یونیورسٹی آف سرگودھاکے ڈاکٹر ظہورالحسن کو یونیورسٹی کاپرو وائس چانسلر نامزد کردیا۔کوہسار یونیورسٹی مری کی اکیڈمک کونسل کیلئے پروفیسر ڈاکٹر شمیم اختر، پروفیسر آف زوآلوجی، پی ایم اے ایس ایگریکلچر یونیورسٹی، راوالپنڈی پروفیسر ڈاکٹر سیف الرحمن عباسی، ایکس چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف سوسائیلوجی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، اسلام آباد ڈاکٹر رفعت حق، اسسٹنٹ پرورفیسر، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی، چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف فورسٹری اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ، یونیورسٹی آف ہری پور، کے پی پروفیسر ڈاکٹر محمد گلفراز، چیئرمین، ڈیپارٹمنٹ آف بائیو کمسٹری، پی ایم اے ایس ایرڈ ایگریکلچر یونیوسٹی، راوالپنڈی ڈاکٹر عامر علی عباسی، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف بیالوجیکل سائنسز، قائد اعظم یونیورسٹی، اسلام آباد انجینئر ڈاکٹر سعید بادشاہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر، فیکلٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی،اسلام آباد ڈاکٹر محمد بلال، ہیڈ، ڈیپارٹمنٹ آف اتھراپولوجی، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی، راوالپنڈی نامزد کیاہے۔
تازہ ترین