وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی۔
مزار قائد پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استقبال کیا، مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔
ترجمان نے کہا کہ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزار پر آمد کا اعلان بگل بجا کر کیا گیا۔