• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم قائداعظم کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی، بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم قائداعظم کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی، ان کی بدولت ہی مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات حاصل ہوئی۔

عثمان بزدار نے اپنےپیغام میں کہا کہ قائداعظم کی ولولہ انگیزقیادت میں مسلمانوں کیلئے آزاد وطن کاخواب حقیقت میں بدلا، وہ پاکستان کو حقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تحمل، برداشت، رواداری اور یکساں انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام محمد علی جناحؒ کا خواب تھا،وزیراعظم عمران خان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے خوابوں کوعملی شکل دینے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قائدؒ کا اتحاد، تنظیم اور ایمان کا پیغام ہی پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا ضامن ہے۔

تازہ ترین