• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر، وزیر اعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد


صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس پر مبارکباد دی ہے، وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کی خوشیاں مناتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

صدر مملکت عارف علوی نے مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السّلام پوری انسانیت کے لیے امن، بھائی چارے اور احترام کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، آئین کے تحت ہر شہری کو مذہب اور عبادت کی آزادی حاصل ہے، تمام مذاہب اور برادریوں کے باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بھی ایک پیغام میں پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کرسمس کےدوران کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں اور محفوظ رہیں۔

تازہ ترین