• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان اور زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 7 کی فاتح اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور معروف ٹک ٹاکر زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

آج یعنی جمعتہ المبارک کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور زید دربار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر سنسنی خیز ہیں۔


بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑے نے آج بعد نمازِ جمعہ ممبئی میں رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں نکاح کیا جبکہ شادی کی تقریب کا انعقاد بھی آج شام ممبئی میں ہی کیا گیا ہے۔

گوہر خان اور زید دربار کے نکاح سے متعلقہ تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اُن کے فین پیجز کی جانب سے شیئر کیا جارہا ہے۔ 


وائرل تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے شوہر زید دربار بھی شیروانی میں دلکش نظر آرہے ہیں۔


یہاں گوہر خان اور زید دربار کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز پر ایک نظر ڈالیں:
























خیال رہے کہ گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں ہی ہوا تھا جس میں اُن کی مہندی اور مایوں وغیرہ کی تقاریب ہوئی تھیں۔

تازہ ترین