• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب ،جدہ میں بھی کرسمس کی رنگارنگ تقریب

ریاض (جنگ نیوز)سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ پاکستان کرسچن ویلفیئر سوسائٹی کیجانب سے منعقدہ تقریب میں کرسمس کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لئے مردوخواتین کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔کرسمس کی تقریب کے مہمان خصوصی وائس قونصلر جنرل شائق احمد بھٹو تھے۔اس موقع پر کرسچن کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی مسیحی برادری سے محبت ہے کہ ہمیں اپنی مذہبی تقریبات کیلئے بھر پور تعاون حاصل ہوتا ہے۔

تازہ ترین