• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنوکر کھیلتے جھگڑا ، نوجوان قتل، حادثے میں ایک شخص چل بسا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد میں ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ راولپنڈی میں ایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثے کی نذر ہو گیا ، تھانہ آبپارہ کے علاقے سیکٹر جی سیون میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔فیصل 66 کواٹرز سیکٹر G-7علاقہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں رہائش پذیر تھا۔ سنوکر کھیلتے ہو جھگڑا ہوا ، فیصل کو 3فائر لگے، اسے زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایاگیا مگر جانبر نہ ہو سکا ۔ راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کے علاقے شام سراپہ میں ایک موٹرسائیکل سوار ٹریفک حا دثے میں جاں بحق ہو گیا ،یو سف نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کا بھائی عمر خطاب سی ایم ایچ میں کام کرتا تھا رات کو گھر آتے وقت کسی نامعلوم گاڑی نے میرے بھائی کو ٹکر ماری، جس سےوہ جاں بحق ہو گیا ۔
تازہ ترین