• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں ماسیوں نے گھر سے 14 لاکھ کا سامان لوٹ لیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک نائن میں گھر میں کام کرنے والی 2 ماسیاں 14 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان لوٹ کر فرارہوگئیں۔

پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

متاثرہ فیملی کے مطابق ماسیاں 6لاکھ روپے ،8 تولہ طلائی زیورات اور 270 برطانوی پاؤنڈ لے اڑی ہیں ، فیملی نے بتایا کہ دونوں ماسیوں کو ایک ہفتے قبل کام پر رکھا تھااور دونوں نے ہی اپنا شناختی کارڈ نہیں دیا تھا۔

تازہ ترین