• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما ناہید خان محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی کیلئے گڑھی خدا بخش پہنچ گئیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ دسمبر 2007 میں گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے ساتھ تھیں۔

ناہیدخان کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے رہنما ڈاکٹر صفدرعباسی بھی گڑھی خدا بخش پہنچ گئے جہاں دونوں رہنماؤں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ناہید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب بھی یہاں آتی ہوں تو بی بی کی یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

ڈاکٹرصفدرعباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تینوں بڑی جماعتیں انتشار کا شکار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کی نیت تو کام کرنے کی ہے لیکن ان کے پاس ٹیم نہیں۔

یاد رہے کہ ناہید خان محترمہ بینظیر بھٹو کی قریبی ساتھی تھیں اور ہر جگہ ان کے ساتھ رہتی تھیں، بی بی کی شہادت کے وقت بھی ناہید خان محترمہ کے ساتھ ہی تھیں۔

23 دسمبر 2007 کو وہ بینظیر کے ساتھ گڑھی خدا بخش آئی تھیں۔

تازہ ترین