• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف

 ملک میں 4 ہزار 149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے، ایف بی آر نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کی تیاری کرلی ہے، جس کے بعد غیرقانونی پیٹرول پمپس ختم کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2 ہزار 309 غیر قانونی پیٹرول پمپس ہیں، پنجاب میں 1 ہزار 364 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔

خیبرپختونخوا میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے، سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن سندھ، پنجاب، کے پی کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائے گا، ملک میں غیرقانونی پیٹرول پمپس سیل کئےجائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے، غیر قانونی پیٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کئےجائیں گے۔

غیر قانونی پیٹرول پمپس کی ایف آئی آر بھی درج کی جاسکےگی، جبکہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف آپریشن کیلئے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔

تازہ ترین