• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ و برطانیہ کیلئے پروازیں، PIAکی آخری امید بھی ختم؟


کیا یورپ اور برطانیہ کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) پر عائد پابندی کے خاتمے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی ہے؟

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یورپین یونین ایئرسیفٹی ایجنسی (آیاسا) نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے خط کا جواب دے دیا۔

پی آئی اے انتظامیہ نے بھی یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کا جواب موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔


ذرائع کے مطابق آیاسا کے جواب کے بعد یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے پر عائد پابندی کی خاتمے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اپنے خط میں آیاسا سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔

خط کے جواب میں آیاسا نے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے سیفٹی آڈٹ کے بغیر پی آئی اے کو پروازوں کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آیاسا کے خط میں طلب کیے گئے سی اے اے کے معاملات میں درستی کا جلد امکان نہیں ہے، جس کے باعث یورپ اور برطانیہ کے لیے پی آئی اے پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔

ذرائع کے مطابق یورپی ادارے کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ سے مطمئن نہ ہونے کے بعد خط لکھا گیا تھا۔

سی ای او پی نے آئی اے کو سی اے اے سے غیر منسلک کرکے آزادانہ آڈٹ کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سی ای او پی آئی اے نے سی اے اے کو آڈٹ کلیئر ہونے کی عبوری اجازت کی درخواست کی تھی۔

ماہرین کے مطابق سی اے اے کا آڈٹ دسمبر تک ہوجاتا ہے تو یورپی ایجنسی مطمئن ہوسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق یورپی ایجنسی آیاسا پائلٹس لائسنس کے معاملات پر سی اے اے میں اصلاحات چاہتی ہے۔

تازہ ترین