• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کا دوسرا طیارہ امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا

حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات پر پاک فضائیہ کا دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ نائیجر کے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لے کر نیامے پہنچ گیا۔

دونوں سی ون تھرٹی طیاروں نے برادر ملک کے لئے 34 ہزار پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان پہنچایا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نیامے میں نائیجر کے نگران وزیرِ خارجہ سمیت متعدد سرکاری اور فوجی معززین نے طیارے اور اس کے عملے کا استقبال کیا۔


اس موقع پر موجود نائیجر میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد علی سروہی نے مشکل کی اس گھڑی میں دونوں ممالک کے باہمی اعتماد اور ہم آہنگی کے تاریخی رشتے کو اجاگر کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ فلیٹ قوم کی خدمت کرنے کی شاندار تاریخ کا حامل ہے، جو نہ صرف اندرون ملک بلکہ دوست ممالک کے لیے بھی امدادی سرگرمیوں میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

تازہ ترین