• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے سبب ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے التواء کا امکان

کراچی(نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس کی وجہ سے اگلے سال مارچ میں ڈھاکا میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئن شپ کے التواء کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ میزبان بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشننے ایشین ہاکی فیڈریشن کو تمام صورت حال اور مشکلات سے آگاہ کردیا ہے۔ اگلے دو تین روز میں ایشیائی ہاکی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد اس متعلق فیصلہ کیا جائے گا ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے قومی سینئر ہاکی کیمپ کو فی الحال لگانے کے بارے میں انتظار کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے آفیشلز نے کیمپ نہ لگنے کی صورت میں بھی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کیلئےدونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کی تجویز دی ہے۔

تازہ ترین