• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دعویٰ سے کہا ہے کہ اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے۔

ملتان سے جاری ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج جبر و استبداد سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے باسیوں میں خوف پھیلا رہی ہے۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے ان مقتولین کو دہشت گرد بناکر پیش کررہا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر جھوٹے مقدمات درج کئےجاتےہیں، اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت بتدریج کمزور ہوتی چلی جا رہی ہے۔

تازہ ترین