• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب: کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 16 ہزار سے زائد چالان

عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 16 ہزار سے زائد چالان کیے گئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مکہ مکرمہ ریجن میں ریکارڈ کی گئی جن کی تعداد 2 ہزار 876 رہی جبکہ دوسرے نمبر پر قصیم ریجن رہا جہاں 2 ہزار 61 افراد کا چالان کیا گیا۔


رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں خلاف ورزیوں کی تعداد ایک ہزار 744 رہی جبکہ مشرقی ریجن میں ایک ہزار 3 سو96 افراد کے چالان کیے گئے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے مزید کہا گیا تھاکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت نے ضوابط مقرر کیے ہیں جن پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین