• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان میں کورونا وائرس پر رپورٹنگ کرنے والی صحافی کو 4 سال قید

چین کے شہر ووہان سے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال پر لائیو اسٹریم رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کو 4 سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

37 سالہ چینی خاتون صحافی زینگ زہان کو شنگھائی میں طویل سماعت کے بعد سزا سنائی گئی۔

ابتدائی طور پر ان پر جھگڑا کرنے اور تکلیف پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا تھا جو چین میں سماجی کارکنان کے خلاف اکثر عائد کیا جاتا ہے۔


زانگ زین پہلی شہری صحافی نہیں ہیں جنہیں اس وقت وائرس سے متاثرہ ووہان میں رپورٹنگ کرنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

فروری میں چین میں تین شہری صحافی لاپتہ ہوئے تھے جن میں سے ایک لی زیہوا اپریل میں سامنے آگئے تھے جن کا کہنا تھا کہ وہ قرنطینہ میں تھے۔

تازہ ترین