• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 یورپی ممالک کو کورونا ویکسین کی مزید خوراکوں کی فراہمی میں تاخیر

امریکی دوا ساز کمپنی ’فائزر‘ کی جانب سے یورپ کے 8 ممالک کو کورونا ویکسین کی مزید خوراکوں کی فراہمی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق یورپی یونین کی کورونا ویکسین مہم کے آغاز کے صرف ایک دن بعد فائزر کمپنی نے ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کا بتایا ہے۔


واضح رہے کہ اکثر یورپی ممالک میں فائزر کی ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ اس دوران عمر رسیدہ افراد، طبی عملے اور سیاستدانوں کو سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

تازہ ترین