• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا ایم ایل 1 منصوبے کی پیشرفت پر اظہارِ اطمینان

وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل 1 منصوبے کی اب تک کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک شاندار مثال ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرِصدارت پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ایم ایل 1 منصوبے کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی شریک ہوئے۔

وزیر اعظم نے منصوبے پر اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ایم ایل 1 منصوبہ پاک چین دوستی کی ایک شاندار مثال ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار کا جدید کمیونیکیشن انفرا اسٹرکچر قائم ہوگا، ایم ایل 1 منصوبہ ملکی صنعت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ منصوبے سے پاکستان کی برآمدات بروقت عالمی منڈیوں میں پہنچ سکیں گی جس سے قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں ایم ایل ون سب سے خطیر لاگت کا منصوبہ ہے جس سے پاک چین تعلقات میں نئے باب کا اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین