بارسلونا(جواد چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی اسپین کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہیدکی 13 ویں برسی کے موقع پر مرکزی مسجد منہاج القرآن بارسلونا میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،کورونا ایس او پیز کا خیال کرتے ہوئے تمام شرکا نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔دعائیہ تقریب کےموقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق ناظم لالہ موسیٰ اور اوورسیز کمیٹی کے ممبر چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی سپین کے صدر چوہدری اشتیاق حسین،سیکرٹری اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی یورپ حافظ عبدالرزاق، نائب صدر یورپ چوہدری ساجد گوندل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دعائیہ تقریب کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اسپین اور یورپ کے عہدیداران نے کہا کہ 27 دسمبر 2007پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھاجس دن قائد جمہوریت،شہید جمہوریت پاکستان کی عظیم بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو کو لیاقت باغ میں شہید کر دیا گیا۔ان کی شہادت کا نقصان پاکستانی سیاست کو طویل مدت تک برداشت کرنا پڑے گا۔محترمہ بینظیر بھٹو غریبوں اور کسانوں کی امید، نوجوانوں کی آواز اوربزرگوں کا حوصلہ تھیں۔ جسے ظالموں نے ہم سے جدا کردیا ۔محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی جمہوریت کے لئےکی جانے والی جدوجہدکو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کی پروا نا کرتے ہوئے ایسے وقت میں پاکستان آنے کی ٹھانی جب انہیں علم تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔اس کے باوجود محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے پاکستان اور پاکستانی عوام سے وفا کی ،اپنی جان کی قربانی دے دی۔ جب تک پاکستان کا نام رہے گا بے نظیر بھٹو شہید کا نام زندہ رہے گا۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہیدنے جنرل ضیا الحق اور جنرل پرویز مشرف کی آمریت کے خلاف بے مثال جدوجہد کی ۔محترمہ بینظیر بھٹو شہیدچاروں صوبوں کی زنجیر تھی۔ برسی کی تقریب میں جنرل سیکرٹری سپین چوہدری طارق جمال،چوہدری سجاد انور،میاں عبدالروف، ملک مظہر، پروفیسر طاہر عظیم، چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں،چوہدری عابد،جاوید گل،روبن کھوکھر، حاجی راجہ اسد حسین صدر مسلم لیگ ن سپین شہزادہ عثمان، چوہدری ایاز مٹھانہ، چوہدری طارق محمود وائس چیئرمین مسلم لیگ ق، راجہ امجد، راجوالیگزینڈر، عبدالحمید، چوہدری ارشد،ملک شریف، مرزا نعیم، پرویز احمد مانگٹ، قاری عبدالرحمان سمیت پارٹی کے کارکنان، پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روح کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کی دعا کی۔ دعائیہ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء میں لنگر تقسیم کیا گیا اورسانحہ راولپنڈی کے تمام شہداء کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔