کراچی(جنگ نیوز)پی ڈی ایم جلسوں اور رہنمائوں سے ملاقات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے ہاتھ میں موجود ایک مخصوص گلاس سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مختلف مواقع پر مذکورہ گلاس تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں.
سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔