• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ، قومی ٹیم کو جیت کیلئے مزید 302 رنز درکار

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 71 رنز بنالیے، قومی ٹیم کو جیت کیلئے مزید 302 رنز درکار ہیں۔

چوتھے روز کھیل کے اختتام پر اظہر علی 34 اور فواد عالم 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے، مایوس کُن آغاز میں شان مسعود اور عابد علی صفر پر پویلین لوٹےجبکہ حارث سہیل 9 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 2 اور ٹرینٹ بولڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کے 373 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم ابتدا میں ہی مشکل میں گھری رہی، نیوزی لینڈ کے373 رنزکےتعاقب میں صفر پر دونوں اوپنر کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ37رنز پر گر گئی، حارث سہیل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ میں300 وکٹیں مکمل کرلیں، ٹم ساؤتھی نے76 ٹیسٹ میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ کی جانب سے300 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے باؤلر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم کا مایوس کُن آغاز رہا، پاکستان کی جانب سے دونوں اوپنرز عابد علی اور شان مسعود بغیر رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان نے دوسری اننگز 180 رنز پر ڈیکلیئرڈ کی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کےلیے 373 رنزکا ہدف دیا۔ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 239 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 180 رنز پرڈیکلیئرڈ کی۔ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز شروع کی تو کیوی اوپنرز ٹام لیتھم اور ٹام بلنڈل نے عمدگی سے بیٹنگ کی، کھیل کے پہلے سیشن میں ٹام بلنڈل نے نصف سنچری مکمل کی جبکہ ٹام لیتھم 36رنز پر ناقابل شکست تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 21 ، راس ٹیلر 12 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا سکے۔ کین ولیمسن نے اپنی اننگز میں  پاکستان کے خلاف ایک ہزار رنز بھی مکمل کیے۔

دوسری اننگزمیں نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 111 رنز پر گری، جبکہ دوسری وکٹ 139 رنزپر گری۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین