• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں بنائی گئی کوروناویکسین کے ٹرائلز شروع

ایران میں بنائی گئی عالمی وبا  کورونا وائرس کی ویکسین کے ٹرائلز شروع کردیے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق  ایران میں بنائی گئی کورونا وائرس کی ویکسین کے کامیاب ٹرائلز کے بعد کوروناوائرس ویکسین کے ماہانہ 12 ملین ڈوز بنائے جا سکیں گے۔

دنیا بھر میں اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے کورونا وائرس ویکسین کی تیاری اور ٹرائلز جاری ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین ترکی نے بھی بنا لی ہے، ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترکی نے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوجائے گی۔

تازہ ترین