اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاو بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں واضح طور پر کہا گیا کہ پی پی کسی کی ڈکٹیشن پر نہیں چل سکتی ہے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ جمہوری قوتوں کو جھانسے میں نہیں آنا چاہیے، ہم نئی پی این اے نہیں بن سکتے ہیں۔
پی پی کی سی ای سی کے اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو مزاحمتی سیاست کے لیے تیار ہے۔
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کچھ ارکان نے رائے دی کہ ہم لانگ مارچ کےلیے تیار ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف وطن واپس آکر لانگ مارچ کا حصہ بنیں۔
سی ای سی کے کچھ ارکان نے رائے دی کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد اپوزیشن کے استعفوں پر بات ہوسکتی ہے ۔