• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2020 کا خوبصورت چہرہ پیوڈی پائی یا بی ٹی ایس ممبر؟

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والے دنیا کے صف اول کے یوٹیوبر پیو ڈی پائی نے خوبصورتی میں جنوبی کورین راک اسٹار اور بی ٹی ایس گروپ کے ممبر ٹائے ینگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میوزک چارٹ میں بی ٹی ایس نے سال 2020 میں سب کو پچھاڑ دیا، اور یہی نہیں بلکہ انھوں نے اس دوران بڑے ریکارڈز بھی توڑ ڈالے۔ 

علاوہ ازیں ان کی ورچوئل آن اسٹیج پرفارمنس نے بھی دنیا کو حیران کرکے رکھ دیا۔

دریں اثنا ہالی ووڈ پورٹل کی رپورٹس کے مطابق بی ٹی ایس ممبر V بالمعروف ٹائے ینگ نے کے پاپ آرٹسٹ نے 100 خوبصورت چہروں کی فہرست میں سب کو پیچھے چھوڑا جبکہ وہ سال 2020 میں دنیا کے ہینڈسم فیسز میں دوسرے نمبر پر رہے۔

تاہم یہاں حیرت انگزیب بات یہ ہے کہ سوئیڈش پیوڈی پائی نے اس فہرست میں سب سے آگے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کے درمیان کڑا مقابلہ تھا اور پیوڈی پائی دوسرے نمبر پر آنے سے بال بال بچ گئے۔

تازہ ترین