• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ کی سوشل میڈیا پر معذرت کیوں؟

امیتابھ بچن جہاں ایک بڑے اسٹار ہیں وہیں وہ سوشل میڈیا پر اپنے فینز کا دل جیت کر مزید بڑے بن جاتے ہیں۔ 

تاہم اب بگ بی کا ایک اور اچھا رویہ سامنے آیا ہے جس نے ان کے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے۔ 

امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ایک خاتون شاعرہ کی غزل شیئر کی۔

بالی ووڈ اسٹار کے اس ٹوئٹ پر خاتون کی جانب سے ان سے کہا گیا کہ یہ اشعار اُن کے ہیں اور انہیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہئے۔

بعدازاں امیتابھ بچن نے ان خاتون سے معذرت کی اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرکے اؑنہیں ان اشعار کا کریڈٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے یہ اشعار مجھے بھیجے تھے، مجھے اچھے لگے اور پوسٹ کردیے۔


تازہ ترین