• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی نے سال 2020 کو اپنے لیے بہترین قرار دے دیا جبکہ انھوں نے اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نواز الدین صدیقی نے سال 2020 کو اپنے نظریے سے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کو تو گِنا ہی نہیں جانا چاہیے، اسے ہٹا دینا چاہیے۔

تاہم اپنے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے سال 2020 بہترین رہا اور اس سال ان کی فلمیں او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئیں جنھیں شائقین نے خوب پسند کیا، یہ سال میرے لیے بہترین رہا۔ 

اداکار نے بتایا کہ انھوں نے رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وقت کو مینج کیا اور اس دوران اپنے من پسند اداکاروں کی 150 سے 200 فلمیں دیکھیں۔

ایک سوال کے جواب میں نواز کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ تر اپنا وقت فلم کے سیٹس پر گزارتے ہیں اور لوگوں سے ملتے ہیں، لیکن اس سال ان لوگوں کو بہت یاد کیا۔ 

نواز الدین صدیقی نے سوشل میڈیا کو ایک اچھا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہاں پر منفی لوگوں کے علاوہ بہت زیادہ مثبت لوگ موجود ہیں۔ 

جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اس سال سے کیا سیکھا تو نواز الدین نے جواب دیا کہ میں نے سیکھا ہے کہ زندگی میں کبھی شکایت نہ کریں، آپ کے آس پاس چاہیے کچھ بھی ہو آپ مثبت رہیں۔

نواز الدین صدیقی نے 2020 کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آئندہ برس مادّی چیزوں کے پیچھے نہیں بھاگوں گا۔

تازہ ترین