• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب FBIمعاہدے سے نیا سیاسی پنڈورا باکس کھلے گا‘ شیریں مزاری

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) و فا قی کابینہ نے اگرچہ نیب اور امریکی ایف بی آئی کے درمیان ایم او یو کی منظوری دیدی ہے تاہم وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے ایم او یو کی مخالفت سامنے آئی ہے۔شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ اس معاہدے سے پاکستان میں نیا سیاسی پینڈورا باکس کھل جائے گا۔دونوں اداروں کے فنکشنزعلیحدہ علیحدہ ہیں ‘معاہدے کی کوئی منطق نہیں بنتی۔وفاقی کابینہ کی جانب سے نیب اور امریکی ایف بی آئی کے درمیان ایم او یو کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری نہ دی جاسکی جس کے بعدوزیر اعظم نے سمری وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی-سمری کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے نیب اور ایف بی آئی کے درمیان ایم او یو کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ ایم او یو سے پاکستان میں نیا سیاسی پینڈورا باکس کھلے گا اور نئی بحث چھڑ جائے گی-

تازہ ترین