• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمان کے ملازمین کا نیب خط وصول کرنے سے انکار

فضل الرحمان کے ملازمین کا نیب خط وصول کرنے سے انکار 


کراچی(جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے سربراہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ اثاثہ جات فارم بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے، نیب ذرائع کے مطابق نیب پشاور نے 21 اور 22 دسمبرکو مولانا فضل الرحمان کو خط بھجوایا تھا تاہم ان کے ملازمین نے فارم لینے سے انکارکردیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان گھر پر موجود نہیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہےکہ نیب نے مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ اثاثہ جات فارم بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ نیب پشاور نے چند روز قبل مولانافضل الرحمان کو اثاثوں کی تفصیلات دینے کےلیے خط لکھا تھاجس میں ان سے منقولہ وغیرمنقولہ جائیدادکی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

تازہ ترین