• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، بیرون ملک محفوظ ذخائر میں 2ا عشاریہ 3 فیصد اضافہ

ریاض(شاہدنعیم) سعودی عرب کے مرکزی بینک ساما کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر 2020میں مملکت کے بیرون ملک مجموعی محفوظ ذخائر میں 2اعشاریہ 3فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ ذخائر 1اعشاریہ 71کھرب ریال تک پہنچ گئے ہیں۔سنٹرل بینک سے جاری اعداد و شمار کی تفصیلات کے مطابق رواں برس اکتوبر کے مقابلے میں نومبرمیں بیرون ملک سعودی عرب کے ریزرو ذخائر میں ایک ماہ کی مدت میں 38اعشاریہ 7ارب ریال کا اضافہ ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق سعودی سنٹرل بینک "ساما" کے مجموعی ذخائر میں سونا ، خصوصی ڈرائنگ رائٹس ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس ذخائر ، بیرون ملک زرمبادلہ اور بیرون ملک ذخائر کے علاوہ ، بیرون ملک سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری کے ذخائر شامل ہیں۔ نومبر کے اختتام پر جاری کردہ اعداد و شمار کی تفصیلات میں بیرون ملک سیکیورٹیز میں سرمایہ کاری 1اعشاریہ 09ارب ریال رہی جبکہ ان ذخائر کے اندر بیرون ملک نقد رقم اور مالیاتی ذخائر کی مالیت تقریبا 574 اعشاریہ 8ارب ریال ہے۔

تازہ ترین