کوئٹہ (آن لائن )ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے کرک میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کے جان ومال اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کی زمہ داری حکومت کی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت واقعے میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں محمد قاسم خان سوری نے کہاکہ کرک کے علاقہ ٹیری میں مندر کو آگ لگانے اور مسمار کرنے کے افسوسناک واقعہ کی مذمت کرتا ہوں، اقلیتوں کے جان ومال اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ کی زمہ داری حکومت کی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت نے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا ہے، واقعے میں ملوث عناصر کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔