• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس رجیم ایک سال بڑھادی گئی، وزیر اعظم عمران خان


وزیراعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں خریداروں کیلئے ذرائع آمدن نہ بتانے کی مہلت میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  تعمیراتی شعبے کیلیے فکسڈ ٹیکس رجیم ایک سال بڑھادی گئی، خریداروں کیلئے ذرائع آمدن بتانے کی چھوٹ میں بھی 31 مارچ 2023 تک توسیع کر دی ہے۔

 عمران خان نے کہا کہ کم لاگت کے مکانات کیلیے 5سے7فیصد شرح پر قرض دیں گے۔

وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ بڑے شہروں کے نئے ماسٹر پلان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگست تک کراچی، لاہور، اسلام آباد کی زمینوں کی ڈجیٹلائزیشن ہو جائے گی۔


وزیر اعظم نے کہا کہ 186 ارب کے منصوبے ایف بی آر کے پورٹل پر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، پنجاب میں 163 ارب کے تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں، منصوبوں سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پنبجاب میں پراجیکٹس سے 1500ارب کی سرگرمی ہوگی، جس سے پنجاب میں ڈھائی لاکھ نوکریاں ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ گھر تعمیر کرینگے، 3 لاکھ روپے فی گھر سبسڈی دیں گے۔

تازہ ترین