وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی میڈیا کےمنفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈہ ناکام بنانے اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کیے جائیں۔
عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات سے توجہ ہٹانےکیلئے بھارتی میڈیا بےبنیاد منفی پراپیگنڈہ کررہا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی ہائبرڈ وار فیئر سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا جائزہ لیا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ بھارتی پراپیگنڈے کا مقصد نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بےبنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے، عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ لایاجائے۔
وزیراعظم نے امید ظاہرکی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریگا۔