• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

کراچی (جنگ نیوز) بزنس مین پینل (بی ایم پی) پاکستان پروگریسو گروپ (پی بی جی) نے ایف پی سی سی آئی 2021؁ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاجر رہنماؤں نے صدر میاں نصر حیات منگو، سینئر نائب صدور خواجہ شاہ زیب اکرام اور محمد اطہر سلطان چاولہ، حنیف لاکھانی، چوہدری محمد سلیم، زاہد شاہ، فرزانہ احمد اور ناصر خان جو پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں کو مبارکباد دی ہے۔ ایف بی سی سی آئی کے سابق نائب صدر شیخ ہمایوں سعید نے بی ایم پی کے بانی اور پیٹرن انچیف طارق سعید، بی ایم پی کے چیئرمین اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر میاں انجم نثار، بی ایم پی کے سیکرٹری جنرل اور سارک سی سی آئی کے نائب صدر حاجی غلام علی اور دیگر تاجر رہنماؤں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کا بی ایم پی پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ کوویڈ 19کے سبب معاشی بحران کے باجود تاجر برادری نے اپنی کارکردگی کو ثابت قدم رکھا۔ اُنہوں نے اِس اُمید کا بھی اظہار کیا کہ سال 2021 میں کاروبا ر کا نجی شعبہ معیشت کو مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگا۔

تازہ ترین