• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن میں جولائی سے ای سٹیمپ پیپر شروع کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی ڈویژن میں جولائی2016ء سے ای سٹیمپ پیپر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جبکہ میونسپل حدود سے باہر کے شہری نما علاقوں پر بھی کیپیٹل ویلیو ٹیکس(سی وی ٹی) لگایا جائے گا۔عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے کمشنر اور ڈی سی او  سروسز سنٹرز کا دورہ کیا کریں گے۔اس بات کا فیصلہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈویژن بھر میں ٹیکس وصولی اور ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے حوالے سے غور کیا گیا۔اس موقع پر کمشنر نے راولپنڈی،اٹک،جہلم اور چکوال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ  وہ محصولات کی وصولی کو بہتر بنائیں۔قائم مقام ڈی سی او راولپنڈی عارف رحیم نے رابطہ کرنے پربتایا کہ ضلع راولپنڈی کیلئے انتقال فیس کا ہدف 539ملین روپے تھا۔جس میں سے390ملین روپے وصول کئے جاچکے ہیں۔جو75فیصد کے قریب ہے۔آخری سہ ماہی میں باقی ہدف بھی پورا ہوجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ سٹیمپ ڈیوٹی کا ہدف16 سوملین روپے تھا۔اور راولپنڈی ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ سروسز سنٹرز کے معیار اور عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے مانیٹرنگ نظام کو مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس کیلئے کمشنر اور ڈی سی اوز خود بھی سروسز سنٹرز کا دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن عظمت محمود نے ویلیو ایشن ٹیبل کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ہے۔اور میونسپل حدود سے باہر واقع اربن ایریاز پر بھی سی وی ٹی لاگو کیا جارہا ہے۔ان اقدامات کا مقصد ٹیکس نیٹ بڑھانا اور محصولات کی کی وصولیوں کو بہتر کرنا ہے۔ 
تازہ ترین