• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بلدیہ عظمیٰ کو بیل آؤٹ پیکیج دینے پر غور کرے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے کے ایم سی کے مالی بحران کے خاتمے کیلئے کہا ہے کہ سندھ حکومت بلدیہ عظمیٰ کو بیل آؤٹ پیکیج دینے پر غور کرے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف سیکرٹری، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری بلدیات کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے ایم سی حکام کی جانب سے ہاکس بے ہٹس و دیگر پراپرٹیز سے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہاکس بے میں کے ایم سی ہٹس آمدنی کا ذریعہ ہیں۔ اس موقع پر ہٹس کی فروخت سے خاطر خواہ رقم نہیں نہیں مل پائیگی۔ دیگر رہائشی بنگلوز دفاعی اداروں اور پولیس کے زیر استعمال ہیں۔ کے ایم سی کی کچھ پراپرٹیز پیٹرول پمپس کے مقاصد کیلئے کرائے پر دی گئی ہیں۔ کچھ رہائشی بنگلوز کے ایم ای آفیشل کے زیر استعمال ہیں۔ حکومت سندھ ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کرے۔

تازہ ترین