راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)کراچی واقعہ کے بعد راولپنڈی میں25اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم منسوخ کردی گئی ہے۔جبکہ پولیو مہم کیلئے کام کرے والوں نے بھی سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 7 لاکھ 90 ہزار 263 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائو کے لیئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائےجاتے ہیں