آپ آف لائن ہیں
اتوار22؍ رجب المرجب 1442ھ 7؍مارچ2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

راہ گیر نے ایک لڑکے سے راستہ پوچھتے ہوئے کہا، ’’ بیٹا، کیا قبرستان کی طرف یہی سڑک جاتی ہے‘‘۔

لڑکے نے جواب دیا،’’ جی جناب، یہی سڑک جاتی ہے ۔ آپ اس سڑک کے بیچ میں کھڑے ہوجائیں تولوگ خود آپ کو وہاں پہنچا دیں گے‘‘

٭٭٭٭٭٭٭٭

کئی روز کی چھٹیوں کے بعد جب ایک بچی اسکول گئی تو واپسی پر اس کی ماں نے پوچھا،’’ بیٹا تمہارا آج کا دن اسکول میں کیسا گزرا‘‘؟

بچی نے جواب دیا ، ’’ بہت اچھا، کلاس میں، میں سب سے اونچی نظر آرہی تھی کیوں کہ ٹیچر نے مجھے سارا وقت ڈیسک پر کھڑا رکھا‘‘۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

فقیر ایک شخص سے بھیک مانگتے ہوئے بولا، خدا کے نام پر مجھے ایک روپیہ دے دو‘‘۔

اس شخص نے فقیر کے ڈیل ڈول پر نظر ڈالتے ہوئے کہا، ’’ اتنے ہٹے کٹے ہو، کوئی کام کیوں نہیں کرلیتے؟‘‘

فقیر نے تنک کر کہا، ’’ میں نے تجھ سے روپیہ مانگا ہے، مشورہ نہیں‘‘۔

اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں

انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘

روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی

ای میل ایڈریس:

bachonkajang@janggroup.com.pk