محمد علی گوہر
آیا آیا نیا سال
اچھا ہوگا سب کا حال
جانے والا جاتا ہے
آنے والا آتا ہے
خوشیوں کی سوغات لیے
خوشبو اور برسات لیے
مل کر سب کو رہنا ہے
دکھ اور سکھ کو سہنا ہے
امیدوں کی آس نہ چھوڑ
ہر مشکل کے رخ کو موڑ
کورونا سے لڑنا ہے
سب سے آگے بڑھنا ہے
ملک میرا خوش حال رہے
اچھا نیا سال رہے
اپنی کہانیاں، نظمیں، لطائف، دلچسپ معلومات، تصویریں اور ڈرائنگ وغیرہ ہمیں درج ذیل پتے پر ارسال کریں
انچارج صفحہ ’’بچوں کا جنگ‘‘
روزنامہ جنگ،اخبار منزل، فرسٹ فلور، آئی آئی چندریگر روڈ، کراچی
ای میل ایڈریس:
bachonkajang@janggroup.com.pk